|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، دونوں ممالک یقینی بنائیں کہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

یو  این ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر مسئلہ بامعنی باہمی مشاورت سے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے اور ہونا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں چند روز قبل ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا اور سفارتی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے۔

بھارتی اقدامات کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کے اعلان کو مسترد کردیا اور کہا اگر پاکستانی ملکیت کے پانی کا بہاؤ روکا گیا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور دو طرفہ تجارت کی بندش سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *