|

وقتِ اشاعت :   11 hours پہلے

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت نہیں بلکہ ایک طرح سے اعلان جنگ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپس میں بٹے ہوں گے تو کیسے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ دنیا بھر میں جہاں بھارتی احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے ہاتھوں میں اسرائیل کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری حکومت ایسے اقدامات کر رہی جس میں قوم تقسیم ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت نہیں بلکہ ایک طرح سے اعلان جنگ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نے 21 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے لیکن حکومت ان کے مطالبات نہیں سن رہی۔ اور پرامن لوگوں نے جب احتجاج آگے بڑھایا تو ان پر تشدد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں کی سہولت بہتر کرتی۔ اور سرکاری اسپتالوں میں مقامی آبادی کے عوام اپناعلاج معالجہ کرواتے۔ آئین کے مطابق صحت اور تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *