|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

نائرب وزیراعظم اسحق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں نے یکطرفہ اقدامات اور جنگی جنون پر مبنی پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کی۔

نائب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کیلئے چین کی مسلسل اور غیر متزلز ل حمایت کو سراہا ، انہوں نے چین کیساتھ مضبوط دوستی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ چین کیساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

فریقین نے امن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *