بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد پاکستان کی ائیر لائنز چین کی فضائی حدود استعمال کرنے لگیں۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا جانے کے لیے پاکستان کی ائیر لائن بھارتی فضائی حدود استعمال کرتی تھی۔
پی آئی اے کی پروازوں کی جانب سے چینی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے، پی آئی اے کی کوالالمپور سے آنے والی پرواز پی کے 895 چینی فضائی حدود میں موجودہے۔
بوئنگ 777 طیارہ 120 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی پی آئی اے کا ملائشیا جانے والا طیارہ چینی فضائی حدود استعمال کرکے کوالالمپور پہنچا تھا۔
Leave a Reply