گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہوتے بھارت پاکستان پرمیلی نگاہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتا۔
استنبول میں پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مودی نے اُس قوم کو للکارا ہے جس نے کلمے کے نام پر ملک حاصل کیا، یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اسکے ساتھ25 کڑور عوام بھی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 1965 بھول گیا ہے۔ آبی دہشتگردی کی توبھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہادیں گے۔ ہم وہ قوم ہیں جو بھارت کے سامنے 1947 سے سینہ تان کر کھڑے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گرد ہے اور اسکا ثبوت کینیڈین حکومت اور امریکی ریاست کہہ چکی ہے کہ بھارتی دہشت گرد انکے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ بھارت اس خطے کے امن کو خراب کررہا ہے۔
Leave a Reply