|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

سابق وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری طرح اہل ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *