|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ میں سڑک کنارے گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *