|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

آزاد کشمیر: مظفرآباد، کوٹلی وار بہاولپور شہر میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد میں فضا سے میزائل داغے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے جبکہ بہاولپور میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق  مظفرآباد میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جائے توو زیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہےکہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ انڈین طیاروں نے اپنی فضائی حدود سے بہاولپور اور مریدکے کے علاوہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے کوٹلی، مظفرآباد اور باغ میں پانچ مقامات پر میزائل داغے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اِن حملوں کا زمینی اور فضائی طور پر جواب دے رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *