رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا، بھارتی طیاروں کو ان کی زمین پر ہی جواب دیا گیا، سفید پرچم لہرانے کا مطلب یہی ہے کہ بھارتی فوج مودی کے جنگجو اقدامات سے متفق نہیں، رات کے جواب کے بعد بھارت کو آرام آجانا چاہئے، پہلگام واقعے کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کی ہے، حکومت اور آرمی چیف کا بیانیہ تھا کہ بھارت نے کوئی کارروائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مزید کوئی کارروائی کرے گا تو مزید منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اگر بھارت نے کچھ نہ کیا تو ذمہ دار ریاست کے طور پر کردار ادا کریں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے دراندازی نہ کی تو ہماری طرف سے غیر ذمیدارانہ حرکت نہیں ہوگی، ہم نے پہلے ہی کہا کہ پہلگام واقعے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے، پہلگام واقعے پر دنیا کے کسی بھی فورم پر خود کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ بھارتی کارروائی کے بعد کمرشل فلائٹس کو خطرہ تھا اس لیے انکو بند کیا گیا تھا، بھارت نے جو حرکت کی ہے اس کا بھارت کو بھرپور جواب دیا جاچکا ہے، پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر بھارت کی کسی سول آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت کی دفاعی اور ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا، چاہتے تو ہم بھی ایسا کرسکتے تھے، بھارتی طیاروں کو واپس جاتے ہوئے ان کی زمین پر ہی جواب دیا گیا، سفید پرچم لہرانے کا مطلب یہی ہے کہ بھارتی فوج مودی کے جنگجو اقدامات سے متفق نہیں، ٹینشن ہماری نہیں بھارت کی جانب سے تھی، رات کے جواب کے بعد بھارت کو آرام آجانا چاہئے۔
Leave a Reply