|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے ایل او سی پر دشمن کے 40 سے 50 فوجیوں کو ہلاک کیا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے بزدل بھارت نے تاریکی ہے پاکستان پر حملہ کیا، اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی، بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے، پاکستان قوم ہر موقع ہر اکھٹی ہو جاتی ہے، یہ پانچ انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں، یہ بھارتی جہاز نہیں گرے بلکہ بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملا ہے، اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا،

ان کا کہنا تھا رافیل کمپنی کے شیئرز 18 فیصد گرے ہیں، وہ جس طریقے سے پاکستان کا نقصان کرنا چاہتے تھے اس میں ناکام ہوئے، اب بھارت نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے حکمت عملی تبدیل کی ہے، پاکستانی عوام ہمیشہ ایسی صورتحال میں اکھٹی ہوکر مقابلہ کرتی ہے، دشمن اپنے مقاصد کے لیے اعلیٰ سے اعلیٰ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے، اب تو رافیل بنانے والے بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ہم ان کو چائے پلانے کو تیار تھے لیکن اس بار دشمن بھاگ گیا، ہم نے اس بار چائے کی اسے ہوم ڈلیوری کی ہے، پاکستانی ادارے اور افواج ہر سازش کا سینہ تان پر مقابلہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اب بھارت نے ڈرون بھیجنے شروع کر دیے ہیں، ہم نے 25 ڈرونز مار گرائے،کچھ کو جیم کر کے اور کچھ کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے گرایا گیا، بھارت رافیل اور دیگر جہازوں کا ملبہ چھپانا چاہتا تھا، گرائے گئے تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ ہم اپنے عجائب گھر میں رکھیں گے، ان 25 ڈرونز کو گرا کر ہم نے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا ایل او سی پر ہم نے بھارت کے 40 سے 50 فوج ہلاک کیے ہیں، جو بہت بڑی کامیابی ہے، بھارت سولین آباد کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ہم سویلینز کو نشانہ نہیں بنا رہے، ہم ٹھوس اور مؤثر جواب دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی جنگ میں بھی بھارت کو شکست دی ہے، بھارت کو شرم آنی چاہیے، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بھی بے پناہ نقصان اٹھایا ہے، پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے افواج کو مؤثر اور بھرپور جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، اب یہ معاملہ آگے کہاں جاتا ہے اس کا فیصلہ ہم کریں گے، ہمارا جواب آئے گا اور ضرور آئے گا، جلد آئے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا، ایسا جواب ہوگا کہ دنیا یاد رکھے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *