|

وقتِ اشاعت :   8 hours پہلے

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے اور 77 ڈرونز مارگرائے ہیں اور روایتی جنگ میں برتری حاصل کرلی ہے۔

جمعے کی صبح، پاکستانی فورسز نے پنجاب کے سرحدی شہروں اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے کم از کم 6 ڈرونز مار گرائے۔ دونوں شہر بھارت کی سرحد کے قریب واقع ہیں۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم پاکستان نے بھارتی فوج اور ٹی وی چینلز کے ان دعووں کو مسترد کیا کہ پاکستان نے بھارتی زیرِ قبضہ کشمیر یا بھارت پر کسی بڑے پیمانے پر سوارم ڈرون حملہ یا میزائل حملہ کیا ہے۔

اس سرحدی جھڑپ کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر 5 شہری شہید ہو گئے، جن میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جمعرات کی رات بھارتی میڈیا میں جنون کی حد تک پروپگنڈا کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بحریہ نے کراچی کی بندرگاہ کو تباہ کر دیا ہے اور بھارت نے لاہور پر حملہ کیا ہے۔ یہ سب دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی تھے۔ پاکستان میں معمولاتِ زندگی بشمول فضائی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے جنوب مغربی شہر بھُج سے کشمیر کے شمال کی جانب فضائی حملہ کیا، جسے پاکستان نے واضح طور پر جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع میں مداخلت نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *