|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری پر اہم اجلاس میں نجی شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجٹ تیاری سے متعلق اجلاس میں نجی شعبے کی کاروباری شخصیات اور ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبہ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے۔ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی پر زور دیا۔ وزیراعظم نے صنعتوں۔ زراعت۔ آئی ٹی۔ ہاؤسنگ اور چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان تمام شعبوں میں ترقی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

 پاور سیکٹر میں حکومتی اصلاحات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو صنعتوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ اجلاس میں رائٹ سائزنگ کے عمل کو آئندہ سال بھی جاری رکھنے اور ٹریڈ پالیسی فریم ورک دوہزارتیس کی جلد تکمیل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیرف ریشنلائزیشن پر بھی کام جاری ہے۔ کاروباری شخصیات نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور متعدد تجاویز پیش کیں جنہیں وزیراعظم نے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال۔ احد چیمہ۔ محمد اورنگزیب، جام کمال، شزا فاطمہ اور اویس لغاری نے شرکت کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *