|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2025

پاکستان کی جانب سے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان امریکا کےساتھ اپنی کثیر جہتی شراکت داری کو مزیدگہرا،تجارت،سرمایہ کاری اوراقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے،پاک بھارت جنگ بندی میں دیگردوست ریاستوں کے ساتھ مل کرامریکاکا تعمیری کردارسراہتے ہیں،یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم تھا۔

مزیدکہاامریکا کی مسئلہ کشمیر کےحل کی کوششوں کی حمایت کیلئےآمادگی کوسراہتےہیں،امن،سلامتی، خوشحالی کیلئے امریکا،عالمی برادری کےساتھ شامل ہونےکیلئےپرعزم ہیں،تنازع کشمیرکےجنوبی ایشیا اوردنیا کے امن وسلامتی کیلئے سنگین مضمرات ہیں۔

 جموں وکشمیرکامنصفانہ،دیرپاتصفیہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہوناچاہیے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق بشمول ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کاحصول یقینی بناناچاہیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *