|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مجوزہ ٹیکسیشن اقدامات کے اہم نکات پیش کردیے۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق نکات میں مختلف انکم سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ 10 فیصد تک کم کرنا بھی شامل ہے، اگر آئی ایم ایف نے مجوزہ کمی پر اتفاق کیا تو آئندہ بجٹ میں انہیں 50 ارب روپے تک کا ریلیف مل سکتا ہے۔

آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف اور پاکستانی ٹیم 14 مئی سے 22 مئی تک مذاکرات کریں گے۔

سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ حکومت نے بجٹ میں ریلیف اقدامات کے نتیجے میں محصولات کے نقصانات کی تلافی کے لیے اضافی ٹیکس اقدامات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *