وزیراعظم شہباز شریف نے ترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کا خیرمقدم کیا اور تاریخی اعلان کو ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کا عکاس قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ترک عسکریت پسند تنظیم کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور دیرپا امن قائم ہوگا، یہ اقدام اتحاد، تنظیم نو، استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی قوم کے عزم کا عکاس ہے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
Leave a Reply