|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، خوشی کی بات ہے کہ بہنوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی، جنید اکبر کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے، خبر ملی کہ انہوں نے دے دیا ہے۔

راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللّٰہ نے کرم نوازی کی ہے، جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے محسوس بھی کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر ٹارگٹ کیا، بھارتی ایئر فورس نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے رافیل جہاز کا کتنا نقصان ہوا، تحریکِ انصاف نے قوم کی یک جہتی اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بھی کہا کہ سب سے بڑی پارٹی کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھیں، اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم میں یک جہتی ہو، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی ہو، یہ لیڈروں پر مقدمات اور پکڑ دھکڑ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے، پاکستان سے دنیا کے تعلقات اب تبدیل ہوں گے، دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *