|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہماری ایئر فورس نے ثابت کیا مہنگا جہاز لینے سے آپ کی دفاعی صلاحیت بہتر نہیں ہوتی، میں ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ تمام عوام اکھٹے ہوگئے ہیں، ہمارا دشمن بری نیت رکھنے والا ہے، مودی کو پاکستان سے بہت نفرت ہے وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہمیں زیادہ محتاط ہونا ہوگا، اس کامیابی پر ہم چیزوں کو بڑھائیں، ہمیں اس پر خارجہ پالیسی میں فوائد حاصل کرنے ہیں، ہمارے دشمن نقصان پہنچانے کے لیےتاک پر رہیں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کے پاس وسائل زیادہ ہیں، ہمیں ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، سیاسی کیسز ختم کریں، سیاسی قیدی رہا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *