امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کرنے پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی تعریف کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پیگوٹ نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ہونے پر خوشی ہے، امریکا دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا، ہماری توجہ دو طرفہ بات چیت پر مرکوز رہے گی۔
ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں اور انہوں نے جنگ بندی کرنے پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی بھی تعریف کی ہے۔
Leave a Reply