|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں،اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نےسیالکوٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا ہم نے بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دی ہے،بھارت اب ہماری مغربی سرحدوں پردراندازی میں ملوث ہے،اللہ کے کرم سے ہم مشرقی سرحدسےبڑھ کرمغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے،بھارت بڑے بڑے جہاز لے کر آئے جنہیں ہمارے افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کےرکھ دیے،اس جنگ میں شہیدوں اورغازیوں کا نام پاکستان کی تاریخ میں زندہ وجاوید ہو گیا۔

ملک وملت کےدفاع کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اپنی بہادر فوج کو یہ باورکروایا کہ سولین حکومت دل و جان سے آپ کے ساتھ ہے،پاک فوج جس بہادری سے لڑی اس میں سربراہان کا حوصلہ اور ہاتھ تھا،میں تینوں افواج کے چیف اور پاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *