|

وقتِ اشاعت :   4 hours پہلے

صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے اپنےبیان میں کہا بہادرمسلح افواج نےپیشہ وارانہ مہارت سےسرزمین وطن کا دفاع کیا۔

صدرمسلم لیگ ن نوازشریف سےچیئرمین قائمہ کمیٹی امورخارجہ کی جاتی امرا میں ملاقات ہوئی ہے۔عرفان صدیقی نےپارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی،اس دوران گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے کہاقومی سلامتی کیلئے سیاسی تقسیم بھلا کرایک آوازمیں بولنا خوش آئند ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا،نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا۔

مزید کہا اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکرادا کرتے ہیں،اللہ تعالی نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا،پاکستانی میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا،دشمن کے جھوٹ کو پوری قوت سے بے نقاب کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *