|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 70 سال کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ ٹیکس چوری کرنے والے افراد کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی ہوگی۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن اور نظام خودکار بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *