سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی عوام پاکستان کی دشمن نہیں، پاکستان دشمنی میں اہم کردار آر ایس ایس کا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمارے معصوم بچوں کی شہادت کی صورت میں انتہائی دلخراش واقعہ ہوا، آخر کیوں یہ ہو رہا ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی ہوئی اور پہلگام کا بہانہ بنا کر بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا گیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہندوتوا کی 100 سال کی نظریات میں لوگوں کو شدت پسند بنایا گیا، اس کے تانے بانے بین الاقومی آرڈر کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں، بی جے پی نے آر ایس ایس کا فلسفہ اپنایا، یہ آر ایس ایس کی فکری اساس بھارتی اداروں اور سیاسی جماعتوں میں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال نے تشکیل دی، حالیہ دنوں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دو قومی نظریے پر گفتگو کی، یہ ان کے ذہن کی چیز نہیں بلکہ ایک تاریخ تھی، اس کی آر ایس ایس کو بہت تکلیف ہوئی۔
انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل تحسین ہے۔
Leave a Reply