سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے عالمی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بلوچستان میں خضدار شہر کے اندر اسکول کے بچوں کی بس کو حملے کو نشانہ بنوایا، پاکستان کو بدلہ لینا چاہیے۔
ایکس پر اپنے ایک بیان میں بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی پر سکھ فار جسٹس کےسربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بلوچستان میں دہشتگردی کی اور معصوم بچوں کی جان لی، شواہد سے واضح ہےکہ دہشت گردی کا واقعہ بھارتی پراکسیز نے مودی سرکار کے کہنے پر کیا ہے، عالمی برادری اور افواج بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا کی افواج اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے، ورنہ اس سے خطے کے امن کو خطرات برقرار رہیں گے، پوری سکھ کمیونٹی معصوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، جو خون بلوچستان میں بہایا گیا اس کا حساب لینا چاہیے۔
Leave a Reply