|

وقتِ اشاعت :   6 hours پہلے

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہے لیکن مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی تو ہے لیکن مسئلہ ابھی حل نہیں ہوا۔ طویل مدتی مسائل کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں ملکوں نے جنگ بندی پر عملدرآمد کا عہد کیا ہے ۔ کہا تصادم کو روکنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت لڑائی ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقی صدر سے ملاقات میں کہا تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کا مسئلہ حل کیا۔ امریکی صدر نے پاکستانیوں کی خوب تعریفیں بھی کیں، کہا پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں ان کے لیڈر بھی عظیم ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور انڈیا کےساتھ کیا کیا، میں نے ان کا مسئلہ تجارت کے ذریعے حل کیا۔ ہم انڈیا اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدوں پر کام کر رہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ تم یہ کیا کر رہے ہو، دونوں ممالک کے درمیان معاملہ بڑھتا جا رہا تھا، ہم نے ان سے بات کی اور مسئلہ حل کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *