|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے تمام اقدامات مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہیں۔ امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کی تمام اقسام بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، منصوبہ سازوں اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے  میں لانا ضروری ہے۔

سلامتی کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔ متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ارکان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *