|

وقتِ اشاعت :   7 hours پہلے

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی۔ بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سوشل میڈیا نے پاک بھارت جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے۔ دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا ہے، پاکستان نے عسکری برتری واضح کر دی ہے، سول ملٹری قیادت مضبوط اور ایک پیج پر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر فورس کے شاہینوں نے کارنامہ سرانجام دیا۔ بھارت کو جرات نہیں ہوئی کہ ہمارے ساحلوں کا رُخ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *