|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء بارے معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔

اعلامیے کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو انسداد اسمگلنگ کارروائیوں پر خصوصی انعامات کیلئے استعمال کیا جا سکے گا، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے والے کسٹمز افسران کو بھی فنڈ سے انعامی رقم فراہم کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *