|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

لاچین میں سہ فریقی سمٹ سے خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ 3 دن پہلے میں نے استنبول میں اپنے بھائی شہباز شریف کی میزبانی کی، ہم نے باہمی تعاون اور مشترکہ مفاد کے کئی منصوبوں پر اتفاق کیا، پاک بھارت جنگ کے دوران یکجہتی کے شاندار مظاہرے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

طیب اردوان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں شہبازشریف اور دیگر کی مدبرانہ قیادت کوسراہتا ہوں، پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ خطے کے امن کوتباہ کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔

ترک صدر نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہمارے وزرائے خارجہ تینوں ملکوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، تجارت، سرمایہ کاری ، دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمارا مشترکہ عزم ہے، ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان کے تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں، تینوں ممالک کےدرمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں کاوحشیانہ انداز میں قتل کیا جارہاہے، اسرائیل کی فلسطین میں خونریزی قابل مذمت ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *