|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

فاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے حکومتِ پاکستان بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ 

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی کاروباری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جاپان کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ جاپان میں مقیم معزز پاکستانی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الوقت دوطرفہ تجارت کا حجم توقعات سے کم ہے اور زیادہ تر جاپان کے حق میں ہے، تاہم موجودہ حکومت اس توازن کو بہتر بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی جاپانی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

‎تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے مواقع اُجاگر کرنا اور پاکستانی مصنوعات و خدمات کو جاپانی مارکیٹ میں متعارف کرانا تھا۔

‎وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستان کی شرکت نہایت خوش آئند ہے، جہاں پاکستانی پویلین کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ بڑی تعداد میں جاپانی شہری ناصرف پاکستانی اسٹال کا دورہ کر رہے ہیں بلکہ پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی بھی ظاہر کر رہے ہیں، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت کے امکانات کو مزید روشن کرتا ہے۔

‎جام کمال نے جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صنعتی، زرعی، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا ہے، جو ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *