|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

کراچی میں زلزلوں پر چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ ،آئندہ ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے،زلزلےقدرتی آفات ہیں،ان کی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی، شیرپاؤکالونی، پورٹ قاسم اور اطراف میں محسوس کیے گئے، ملیر، قائدآباد اور اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا، زلزلے کی شدت 3.2 محسوس کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے معمولی نوعیت کے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *