سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ضمنی الیکشن میں ووٹ دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ووٹ دیا، 2017 میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان درست سمت کی طرف جارہا ہے اور آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک کے طور پر ابھر کر سامنا آیا۔
Leave a Reply