|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی روک تھام کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم سمیت آبی وسائل کے اہم منصوبوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی روک تھام اور پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم  نے زور دیا کہ ملکی معیشت کی خودانحصاری کا انحصار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کے لیے پانی کا مؤثر استعمال اور ذخیرہ ضروری ہے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے سے توانائی کی پیداوار میں اضافہ اور زراعت کی ضروریات پوری کی جا سکیں گی۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران واضح کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم جیسے اہم منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں اور جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ، معین وٹو، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *