|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ را کی کٹھ پتلی فتنۃ الہندوستان کا بلوچوں سے تعلق نہیں، یہ خالصتاً دہشتگرد ہیں، 

افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘’فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سےزیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن داؤ پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کےحوالےسےجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لےرہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘فتنۃ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا۔

سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کی آڈیو چلاتے ہوئے کہاکہ ریاست کے پاس فتنۃ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں،’را‘ہینڈلرزفتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہےہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں لیکن ان کو مناسب پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہدونستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں کسی بڑےملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ فیصلہ کرچکے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، فتنۃ الہندوستان کو بلوچ روایات، کلچر اور تہذیب و تمدن سے نہ جوڑا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *