حج کا اہم مرحلہ آج اس وقت مکمل ہوگیا جب دنیا بھر سے آئے لاکھوں خوش نصیب حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں جمع ہو کر وقوف عرفہ ادا کیا۔ میدانِ عرفات میں حجاج کرام نے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری، دعاؤں اور توبہ استغفار میں پورا دن گزارنے کے بعد مناسک حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے بعد لاکھوں حجاج مزدلفہ روانہ ہوگئے۔
لاکھوں خوش نصیب حجاج اکرام نے امام کعبہ کی امامت میں نماز ظہر و عصر ادا کی، حجاج کرام مزدلفہ میں نماز مغرب و عشا ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے۔
حج 1446ھ کا اہم مرحلہ آج اس وقت مکمل ہوا جب دنیا بھر سے آئے لاکھوں خوش نصیب حجاج کرام نے میدانِ عرفات میں جمع ہو کر وقوف عرفہ ادا کیا۔ میدانِ عرفات میں حجاج کرام نے حج کے رکنِ اعظم کی ادائیگی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ و زاری، دعاؤں اور توبہ استغفار میں پورا دن گزارا۔
نعرۂ ”لبیک اللھم لبیک“ کی صداؤں سے عرفات کا میدان گونجتا رہا۔ حجاج نے مسجد نمرہ میں خطبۂ حج سماعت کیا، ظہر اور عصر کی نمازیں قصر اور جمع کی صورت میں ادا کیں۔
غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع کرکے ادا کریں گے۔ مقدس سرزمین پر رات کھلے آسمان تلے گزاری جائے گی، اور وہیں رمی جمرات کیلئے کنکریاں بھی جمع کی جائیں گی۔
نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام طلوعِ آفتاب کے ساتھ منیٰ واپس لوٹیں گے، جہاں بڑے شیطان (جمرہ عقبہ) کو سات کنکریاں مار کر رمیِ جمرات کریں گے۔ اس کے بعد قربانی کی جائے گی، حلق یا قصر کروایا جائے گا اور یوں احرام کھول دیا جائے گا۔
حج کا یہ مرحلہ روحانی جوش و جذبے کے ساتھ مکمل عقیدت اور اہتمام سے ادا کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Leave a Reply