امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے حالیہ ڈرون حملے کے جواب میں کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
بدھ کو روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد طویل ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی۔ ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ، ایران جوہری معاہدے اور پاکستان بھارت تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پیوٹن نے بہت سختی سے کہا کہ وہ یوکرین کی جانب سے فضائی اڈوں پر ہونے والے حالیہ حملے کا جواب ضرور دیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی، جس میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا پیوٹن نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ روسی صدر ایران سے متعلق معاملات میں شرکت پر تیار ہیں
دوسری جانب مشیر روسی امورخارجہ یوری یوشاکوف کا کہنا ہے دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت تنازعے پر بھی بات ہوئی۔ پیوٹن نے یوکرین کی طرف سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
Leave a Reply