وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت نے عجیب بجٹ پیش کیا ہے جس کا نہ کوئی سر ہے اورنہ کوئی پیر ہے۔ ہر طرف ناامیدی کی صورت حال ہے ایسے میں ضروری ہوگیا ہے کہ تحریک چلائیں اور سڑکوں پر آئیں۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہمیں کوئی مارے اور ہم مار کھاتے پھریں۔ جو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے آواز اٹھا رہا ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ہوا ہم ساتھ دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی ڈٹے ہوئے ہیں وہ قوم کیلئے لڑرہے ہیں۔
Leave a Reply