ایران پر اسرائیل کی جانب سے تازہ حملے شروع ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے تازہ حملے تبریز سمیت ملک شمالی علاقوں پر حملے کیے گئے۔ تبریز میں ایئرپورٹ اورایئربیس کونشانہ بنایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ حملے میں نتنز میں ایران کے سب سے بڑے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں جوہری ہتھیاروں کیلئے استعمال ہونے والے اہم انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور ایران کے 6 ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ایران کے 6 ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے، حملے میں سائنسدان مہدی تہرانچی، فریدون عباس، مطلبی زادہ ، عبد الحمید منوچھر، احمد رضا ذوافقاری، سید امیر حسین فقہی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی حملے میں ایرانی آرمی چیف جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت اہم کمانڈرز بھی شہید ہوگئے۔ سپریم لیڈر کی سیکیورٹی پر مامور القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی بھی شہدا میں شامل ہیں۔
Leave a Reply