|

وقتِ اشاعت :   13 hours پہلے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے فیصلہ کو واپس لینا پڑے گا۔ پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا پانی روکنا پاکستان کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ پانی ہماری بقا ہے، اپنے حق سے کسی صورت دستبرار نہیں ہوسکتے۔

 انہوں نے کہا پاکستان میں دہشتگری کے واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا دہشتگردی کی وجہ سے جنگ چھیڑ دیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *