|

وقتِ اشاعت :   12 hours پہلے

مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے باعث ایران اور عراق میں پھسنے پاکستانیوں کا انخلا شروع ہوگیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سفارتخانے پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے مربوط کوششیں کررہے ہیں، دفترخارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال ہے۔ بدلتی علاقائی صورتحال پر پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی زائرین فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں، عراق میں سفارتخانہ پاکستانی زائرین سے رابطے میں ہے، ایران میں مقیم پاکستانی طلبہ کے محفوظ انخلا کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز ایران سے 450 زائرین کو انخلا کیلئے سہولت فراہم کی گئی، ایران میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی واپسی کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں 154 پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ روز حکومت پاکستان نے اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانیوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

ٹریول ایڈوائزری میں پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسرائیل کےحملوں کے پیش نظر محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں، حکومت اپنے شہریوں کی سلامتی وحفاظت کے حوالے سے صورتحال پرگہری نگاہ رکھے ہوئے ہے جبکہ  ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *