کوئٹہ: کوئٹہ سے پنچاب جانے والی کوچ کو مسلح افراد نے ژوب ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر9 مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کو درجنوں مسلح افراد نے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 12مسافروں کو شناخت کرکے کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے
اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے،
عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام کوچ جب ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب پہنچی تو مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے کوچ کو روکا اور اندر آکر تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے لگے کئی مسافروں کو جن کے شناختی کارڈ لاہور کے تھے
کو کوچ سے اتارکر لے گئے اور کچھ دیر کے بعد فائرنگ کی آوازیں آئی سیکورٹی ذرائعکے مطابق بس ڈرائیوروں نے لورالائی پہنچ کر انتظامیہ کو اطلاع دی کہ مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر بسوں کو روکا اور کچھ مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اغوا کر لیا، رات گئےسیکورٹی ذرائع نے نو مسافروں کی نعشیں برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نعشیں ہسپتال منتقل کی جارہی ہیں،