|

وقتِ اشاعت :   August 23 – 2025

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا تاجر اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کے 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے فائدہ اٹھارہے ہیں، لیکن مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا، ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنانا ہو گا،۔

انہوں نے کہا دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کابینکنگ نظام پیچیدہ ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے متعلق قوانین کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کرپٹو مائننگ بھی زیر غور ہے، کرپٹو مائننگ سے متعلق کرپٹو کونسل تشکیل دی گئی ہے۔