|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2025

وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیےدینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی۔

وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا۔