|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2025

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چار قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں جمع کرایا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری سے استعفی دیا۔

دریں اثناء  پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے 18ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے بانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینا شروع کردیا ہے، آج کا استعفیٰ سب سے اہم ہے، قبل ازیں متعدد ارکان اپن اپنی کمیٹوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔