بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر واقع شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
ایس ایس پی کوئٹہ کے مطابق، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے سریاب روڈ پر کھڑی 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
اہم سیاسی رہنما سردار اختر مینگل دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔
شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، اختر مینگل محفوظ رہے
![]()
وقتِ اشاعت : September 2 – 2025