|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2025

پنجگور بازار میں بس اور گاڑی میں ٹکر کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور میں گومازین کے علاقے میں بس اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق  اور ایک شخص زخمی ہوا۔ 

 لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد اور زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔