|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2025

 ایف آئی اے امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چوتھے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ تھی، پانچویں مسافر کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔