|

وقتِ اشاعت :   September 28 – 2025

جماعت اسلامی پاکستان کا نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، پاک سعودی معاہدے کو عالم اسلام کا اتحاد وسیع دفاع بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے اتحاد امت لازم ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نےفلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی وفاقی صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پنجاب بلدیاتی انتخابات سے محروم ہے، سندھ بلوچستان کے پی کے بلدیاتی نظام بے اختیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کیلئے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے، سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔