|

وقتِ اشاعت :   September 30 – 2025

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران مستقبل میں ابراہم ایکارڈز  میں شامل ہو سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہاکہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز  میں شامل ہو جائے، انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدےکا حصہ بنےگا۔

امریکی صدر   نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب بھی  ابراہم معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ابراہم ایکارڈز   اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔ یہ معاہدہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں طے پایا تھا جس کے تحت اسرائیل 4  مسلم  ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہوا ہے۔