|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے اسی نوعیت کے دو مقدمات میں ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کو بھی اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔

کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی عدم حاضری پر یہ فیصلہ سنایا۔

ذرائع کے مطابق دونوں مقدمات میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی۔