|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2025

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے وہ خطے اور  خطے سے باہر کے تمام ممالک کے ساتھ ایک خود مختار ریاست کے طور  پر  بہتر تعلقات برقرار  رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کسی کے ہاتھوں کا آلہ کار نہیں رہا اور نہ ہی کبھی بنے گا۔

 ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات آزاد  اور خودمختار نوعیت کے ہیں اور  ان کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کبھی بھی پاکستان کے خلاف نہیں رہے اور  وہ  چاہتے ہیں کہ  خطے اور  خطے سے باہر کے تمام ممالک کے ساتھ ایک خود مختار  ریاست کے طور  پر  بہتر تعلقات قائم رکھے۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ  افغانستان کی خارجہ پالیسی قومی مفادات کے تحت تشکیل پاتی ہے، کسی تیسرے ملک کے اثر و  رسوخ میں آ کر  نہیں۔